چھکوں اور چوکوں کی برسات۔۔۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے وہ 5 ریکارڈ جو آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔۔۔ Skip to main content

چھکوں اور چوکوں کی برسات۔۔۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے وہ 5 ریکارڈ جو آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔۔۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس کچھ ایسے ریکارڈ بھی ہیں جن کو آج تک کوئی دوسری ٹیم کا کھلاڑی نہیں توڑ سکا ہے۔

1) شاہد خان آفریدی کے یادگار چھکے کا ریکارڈ

کرکٹ میں جب بھی چھکوں اور چوکوں کی بات ہو تو یقیناً آفریدی کو کوئی نہیں بھول سکتا۔ شاہد خان آفریدی کے پاس بہت سارے ریکارڈ ہیں جن میں سے کچھ ٹوٹ چکے مگر کچھ ایسے ہیں جو کہ ابھی بھی آفریدی کے پاس ہی ہیں جن میں ان کا انٹرنیشنل کرکٹر میں سب سے لمبا چھکا سرِ فہرست ہے، اس چھکے کی لمبائی 158 میٹر تھی اور انھوں نے یہ چھکا جنوبی افریقہ کے خلاف مارا تھا۔

2) عاقب جاوید کا ریکارڈ

1991 میں محض 19 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم عمر ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر عاقب جاوید تھے اور ان کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ عاقب جاوید ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے میں بہت ماہر تھے اور وہ ان کو اکثر آؤٹ کیا کرتے تھے۔

3) شاہین شاہ آفریدی

انہوں نے ورلڈ کپ میں 5 وکٹس لی ہوئی ہیں اور اس وقت دنیا میں سب سے کم عمر ترین بولر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

4) محمد یوسف

انہوں نے ایک سال کے اندر سب سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں اور سب سے زیادہ اسکور بھی کیا ہے۔

5) وسیم اکرم

ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے والے وسیم اکرم ہیں۔


Comments