ملتان(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹرعمران طاہر نے کہا ہے زندگی میں اس سے بڑا دکھ نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک دم سے سب کچھ چھوڑ کر دوسرے ملک شفٹ ہو جائیں لیکن میں یہ سمجھتا ہوں میں نے جو فیصلہ کیا اللہ نےاس میں برکت ڈالی۔ عمران طاہر نے کہا کہ سارا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دوں گا جنہوں نے میرا بہت ساتھ دیا، جنوبی افریقا میں پہلے 5 سال لوکل کرکٹ کھیلی، پاکستان کینمائندگی نہ کرنے پر بھی افسوس رہے گا لیکن جنوبی افریقا میں جو کامیابیاں حاصل کیں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، وہاں کے لوگوں نے مجھے تسلیم کیا اور اتنی عزت دی جو میں سمجھتا ہوں آسان نہیں تھا۔ بڑا کرکٹر بنانے میں لاہور کرکٹ کابہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ میں یہاں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر اتنا ٹف ہو گیا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی مسابقتی کرکٹ کھیل سکتا تھا، مجھے لاہور میں کرکٹ کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہے گا
News of Politics,Sports News of Cricket,Football and News of Tech and Telecom.
Comments
Post a Comment